فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) علاقہ مجسٹریٹ نے لیبیا کشتی حادثہ کے مقدمہ میں گرفتار ایف آئی اے کے نو ملازمین کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا ہے جبکہ مقدمہ سے ڈسچارجگی کے بعد ایف آئی اے ملازمین کو رہائی مل گئی تفصیلات کے مطابق لیبیا میں کشتی حادثہ میں ملوث ہونے کی بنا ایف آئی اے فیصل آباد سے وابستہ فیصل آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر تعینات ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں نو ملازمین کو گرفتار کیا گیا جبکہ ابتدائی تفتیش کے بعد ایف آئی اے حکام کی جانب سے انکو بیگناہ قرار دیتے ہوئے سینئر سول جج فوجداری جمیل احمد بھٹی کی عدالت میں پیش کیاگیا ایف آئی اے کی تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔




