یونان کشتی حادثہ،4پاکستانیوں کی نعشیں مل گئیں

گوجرانوالہ(بیوروچیف) یونان کشتی حادثے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے مزید 4پاکستانیوں کی نعشیں مل گئیں۔ایف آئی اے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں ملنے والی پاکستانیوں کی نعشوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ3 نعشوں کی شناخت نارووال کے شبیر، زین علی اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 1 نعش کی شناخت سیالکوٹ کے اویس علی کے نام سے ہوئی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق نعشیں یونان کے جزیرے گیواڈوس سے ایتھنز کے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جس کے بعد پاکستانی سفارت خانہ نعشوں کو پاکستان بھجوانے کے انتظامات کر رہا ہے۔یاد رہے کہ حادثہ 13 اور 14 دسمبر کی درمیانی شب پیش آیا تھا جس میں 44 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں