آئی ایم ایف سے نجات حاصل کی جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کی شرائط پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے خطرناک او ر عوام کوزہردے کرمارنے کے مترا د ف ہیں۔وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ کسی بھی طریقے سے آئی ایم ایف سے نجات حاصل کی جائے اور مجوز ہ شرائط کو نظر انداز کیا جائے۔ پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں صر ف 5رو پے کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ رکھنے کے مترادف ہے ان کاکہناتھاکہ اگرلیوی ٹیکس ختم کردیا جائے تو پٹرول کی قیمت میں کمی آ سکتی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اورغیرضروری ٹیکسز کی وجہ سے زیادہ تر انڈسٹری بندہوچکی لوگ بیرون ملک بزنس منتقل کرنے پرمجبور ہوچکے ہیں دوسری طرف وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دعوں کے باوجود پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہوسکی انہوں نے تجویزدی کہ مرکزسمیت چاروں صوبوں کے اراکین اسمبلی وزرا کی تنخواہیں مراعات بنداورغیرضروری اخراجات ختم کردیئے جائیں اس سے آئی ایم ایف کوہرماہ قسط اداکی جائے انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کوبھی اپناکرداراداکرناچاہئے اگر ملک آئی ایم ایف کے کنٹرول میں رہا تو معیشت تباہ ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں