دبئی(سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے 2026-27 سیزن کیلئے ایلیٹ پینل آف امپائرز اور میچ ریفریز کو برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ سالانہ جائزے اور انتخابی عمل کے بعد موجودہ پینل میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئی سی سی سلیکشن پینل نے امپائرز کی کارکردگی، فیصلوں کی درستگی، پروفیشنلزم اور تھرڈ امپائرنگ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد موجودہ ارکان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، سیزن 2026-27 کے ایلیٹ امپائرز پینل میں پاکستان کے احسن رضا بھی شامل ہیں۔




