آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے،فاطمہ ثناء آئرلینڈ تین ملکی سیریز اور آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت کریں گی،پاکستان ویمنز کے لیے آئرلینڈ میں تین ملکی سیریز 28 مئی سے 4 جون تک ڈبلن میں کھیلے گی۔اعلامیہ کے مطابق تین ملکی سیریز میں پاکستان کے علاوہ میزبان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔آئرلینڈ تین ملکی سیریز پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کا اہم موقع ہوگی۔ایمان فاطمہ، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سائرہ جبین اور تسمیہ رباب پہلی مرتبہ آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی۔پاکستان ویمنز نے حال ہی میں کراچی میں زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز میں 0ـ3 سے کلین سوئپ کیا تھا۔آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم 6 جون کو سری لنکا اور 9 جون کو سکاٹ لینڈ کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔پاکستان ویمنز ٹیم اپنے ورلڈ کپ سفر کا آغاز 14 جون کو برمنگھم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گی۔پاکستان ویمنز ٹیم 17 جون کو جنوبی افریقہ، 20 جون کو بنگلہ دیش اور 23 جون کو آسٹریلیا کے مدمقابل آئیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں