آبی ذخائر کی صورتحال بہتر،ڈیم 72فیصد بڑھ گئے

اسلام آباد( بیوروچیف) پاکستان میں حالیہ بارشوں کے بعد آبی ذخائر کی صورتحال بہتر ہو گئی۔جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے بڑے ڈیم72فیصد تک بھر گئے جبکہ دریائے سندھ کے آبی نظام میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اخراج سے کہیں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس اہم پیشرفت میں، پاکستان کے اہم آبی ذخائر میں محفوظ پانی کی مجموعی مقدار 9.466 ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف) تک پہنچ گئی ہے، جو ملک کی 13.149 ملین ایکڑ فٹ کی کل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کا 72 فیصد بنتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں