آتشزدگی کے دوران انسانوں کو بچانے والا روبوٹ تیار

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے500 ڈگری شدت والی آگ میں گھس کر انسانوں کو بچا کر نکالنے والے فائر فائٹنگ روبوٹ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ٹیان لینگ نامی روبوٹ نے500 ڈگری شدت والی آگ عملی تربیتی مشق کامیابی سے مکمل کی، چار ٹانگوں والے اس روبوٹ نے گرمی سے محفوظ رکھنے والا خصوصی حفاظتی لباس پہن رکھا تھا۔سائنس دانوں کے مطابق ایک بار میں یہ روبوٹ 2 منٹ کے لیے آگ میں گھس کر کام کرسکتا ہے، یہ روبوٹ نہ صرف آگ کے مرکز، بلکہ زہریلی گیسوں کے مرکز کا پتا بھی لگا سکتا ہے اور پھنسے ہوئے لوگوں کو بچا کر نکال سکتا ہے۔روبوٹ کو تیار کرنے والی کمپنی کو امید ہے کہ مستقبل میں ٹیان لینگ کو فائر فائٹرز کے آگ والی جگہ میں داخل ہونے سے پہلے وہاں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں