آتش بازی کا سامان تیار کرنیوالی6غیر قانونی فیکٹریاں مسمار

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ صدر کے ایس ایچ او اعجاز احمد نے پولیس نفری کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور قائم آتشبازی کا سامان تیار کرنیوالی 6فیکٹریاں مسمار کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون اختر وینس کی ہدایت ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ ساجد محمود سوہل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر اعجاز احمد نے پولیس کی بھاری نفری اور سول ڈیفنس کے ہمراہ چک نمبر 113 گ ب میں قائم آتشبازی کا سامان تیار و فروخت کرنیوالی 6 فیکٹریاں مسمار کر دیں ہیں اور باوردی سامان قبضہ میں لیکر ضائع کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیکٹریوں میں غیر قانونی طور پر آتشبازی کا سامان تیار و فروخت کیا جا رہا تھا غیر قانونی طور پر مذکورہ فیکٹریاں کسی وقت بھی انسانی جانوں کیلئے خطرہ کا باعث بن سکتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر قائم آتشبازی کا سامان تیار کرنیوالی فیکٹریوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہے گی کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس نے غیر قانونی طور پر قائم مسمار کی گئی فیکٹری مالکان کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں