آج سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات

لاہور(بیوروچیف) پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات ہوگی۔پاکستان میں لاہور اور اس کے نواح میں دن کا دورانیہ کم و بیش 10 گھنٹے دس منٹ اور رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 50منٹ ہوگا جبکہ دوسرے شہروں میں چند منٹوں کا فرق ہوسکتا ہے۔پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں 21 دسمبر کا دن سب سے چھوٹا ہوتا ہے تو رات کی طوالت سال کی دیگر راتوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق اِس عمل کو فلکیاتی طور پر راس الجدی کہا جاتا ہے کیونکہ اِس روز زمین کا محور سورج سے دور جھکا ہوتا ہے، جس سے سورج کی روشنی کا دورانیہ کم اور دن مختصر ہو جاتا ہے، اس کے بعد سے دن کے دورانیے میں اضافے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں