لاہور /سوات (بیوروچیف) محکمہ موسمیات نے پنجاب اورخیبرپختونخوامیں آج سے مون سون کے ایک اور طاقتور اسپیل کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نئے طاقتور اسپیل کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جس کے باعث لاہور راولپنڈی، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بادل برسیں گے، دوسری جانب دیر کالام ،سوات،کوہستان اور کشمیرمیں بھی ابر رحمت متوقع ہے۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کیمطابق پنجاب میں 13افراد اور خیبرپختونخوا میں ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 20افرادزخمی بھی ہوئے، 26جون سے اب تک ملک بھرمیں 216افراد جاں بحق، 582زخمی ہوچکے۔مون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب کے بڑے دریاں میں فلڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور سندھ میں سیلاب کاخدشہ ہے، 22سے 24جولائی کے دوران دریاں میں سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے بھر کے کمشنرز وڈپٹی کمشنرز کوالرٹ جاری کردیاگیا، ریسکیو1122 کو تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کریں، ایمرجنسی کنٹرول رومز میں اسٹاف کو الرٹ رکھا جائے، ریسکیو 1122کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔ عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔واضح رہے کہ مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل آج شام سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ لاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد اور گوجرانولہ میں مون سون بارشوں سیاربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق کے مطابق رواں سال پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث 135 شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ بارشوں کے باعث156گھر متاثر اور479 شہری زخمی ہوئے۔




