آج فیصل آباد میں 179 مجالس’28جلوس برآمد ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر آج 5محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔ ضلع بھر میں 179مجالس منعقد ہوں گی اور 28جلوس برآمد ہوں گے۔ لائل پور ڈویژن میں 13مجالس اور 3جلوس ،اقبال ڈویژن میں45مجالس اور 12جلوس، مدینہ ڈویژن میں 30مجالس اور 6جلوس ، جڑانوالہ ڈویژن میں 53 مجالس اور 5جلوس اورصدر ڈویژن میں 38مجالس اور 2جلوس برآمد ہوں گے۔ آج 5محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں 2600 سے زائد پولیس افسران وجوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جس میں5ایس پیز، 18ڈی ایس پیز، 11انسپکٹرز، 70سب انسپکٹرز، 339اے ایس آئیز، 109 ہیڈکانسٹیبلان، 2056کانسٹیبلز ولیڈی کانسٹیبلان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ آج 5محرم الحرام کے موقع پر مجالس و جلوس کے روٹ، دھوبی گھاٹ گرائونڈ کے اردگرد، امام بارگاہوں اور پکٹ ڈیوٹیز سرانجام دیں گے۔ ایلیٹ فورس کی ٹیمیں آٹھوں بازاروں ، راجباہ روڈ، سرکلر روڈمیں گشت کرتی رہیں گی ۔مزیدکسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دیگر ریزرو ہائے اورنفری پولیس لائن میں موجود ہے۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ مجالس وجلوس ہائے کے آغاز سے لے کر اختتام تک امام بارگاہوں اور روٹ جلوس پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یے گئے ہیں اور بزریعہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں