آج پنجاب بچوں کیلئے محفوظ ترین ہے

لاہور (بیوروچیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ناقابل تردید عزم کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چائلڈ لیبرڈے پر خصوصی پیغام میں بچوں سے مشقت لینے کے رجحان کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے والدین کو بچوں کی تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے والدین کو بچوں کی تعلیم، صحت اور کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے اپیل کی کہ پھول جیسے بچوں سے پیار کریں، مشقت نہ کرائیں۔مہذب اورباوقار معاشرے میں بچوں کے حقوق کا احترام یقینی سمجھا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں