ممبئی (شوبز نیوز) اداکار اور سیاست دان روی کشن نے اپنے وائرل ہونے والے جملے ہوم فرام ورک کی غلطی پر خاموشی توڑ دی اور کہا کہ آپ لوگ مجھے وائرل کیوں کرتے ہو؟روی کشن جانتے ہیں کہ انٹرنیٹ کو ہوم فرام ورک کی صورت میں اپنا نیا پسندیدہ جملہ مل گیا ہے، انہوں نے آخر کار اپنی زبان پھسلنے پر بننے والے میمز کے طوفان پر ردعمل دے دیا۔ یہ جملہ اس وقت ٹرینڈ کرنے لگا تھا جب روی کشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ایندھن بچانے کی اپیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے غلطی سے ورک فرام ہوم کی جگہ ہوم فرام ورک کہہ دیا تھا۔




