آرٹس کونسل سرگودھا میں پینٹنگ کا مقابلہ22اپریل کو ہوگا

سرگودھا(بیوروچیف )پنجاب کونسل آف دی آرٹس، سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام ” کلرز آف پیس”(امن کے رنگ) کے موضوع پر پینٹنگ مقابلہ 22 اپریل 2026 کو دن 12 بجے منعقد ہوگا۔ اس مقابلے میں صرف سرگودھا ڈویژن کے تخلیق کار حصہ لے سکتے ہیں جس کے لیے عمر کی کوئی قید نہ ہے اور نہ ہی میڈیم کی کوئی قد غن ہے۔ اس مقابلے میں خواہشمند فنکاروں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 اپریل 2026 سہ پہر 4 بجے مقرر کی گئی ہے۔ فیس بک پیج “سرگودھا آرٹس کونسل” پر دیے گئے گوگل فارم کے ذریعے یا دفتر سرگودھا آرٹس کونسل واقع ڈسٹرکٹ کورٹ روڈ میں رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔جبکہ مکمل فریم شدہ پینٹنگ جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 اپریل 2026 سہ پہر 4 بجے ہے۔ مقابلے میں شریک فنکاروں کو لازمی طور پر 20×30 سے 24×36 سائز کے کینوس پر اپنی تخلیقات پیش کرنا ہوں گی۔ پہلی پوزیشن کے لیے 100,000 روپے، دوسری پوزیشن کے لیے 75,000 روپے اور تیسری پوزیشن کے لیے 50,000 روپے انعام رکھا گیا ہے، جو بمعہ ٹیکس ہوگا۔ ججز کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں