نئی دہلی (شوبز نیوز) ریڈیو جوکی، فلم پروڈیوسر اور کنٹینٹ کریئٹر آر جے مہوش نے کرکٹر یوزویندر چہل کو ان فالو کرنے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔آر جے مہوش نے بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کو انسٹاگرام پر ان فالو کرنے کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے اسے ایک معمولی بات قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں مہوش نے کہا کہ ان کے اور چہل کے درمیان جو بھی صورتحال پیش آئی وہ صرف دوستوں کے درمیان ہونے والے عام اختلافات کا نتیجہ ہے۔




