فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) چیمبر آف کامرس کے سابق صدر میاںزاہد اسلم نے کہا ہے کہ” سفر آزادی سے لے کر تکمیل آزادی تک ” کا سفر قربانیوں جہد مسلسل اور قومی یکجہتی جیسی ایک روشن مثال ہے۔14،اگست کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ وطن عزیز ہمیں بغیر قیمت کے نہیں ملا بلکہ لاکھوں جانوں کا نذرانہ اس میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم جس آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں وہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ 14 اگست تک جاری رہیں گی۔جشن آزادی کو اس بار آپریشن بنیاد المرصوص سے منسوب کیا گیا ہے جس کا مقصد بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مسلم افواج اور اس کے ساتھ ملک کیلئے قیمتی جانوں کے نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔




