فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پی پی98سے نو منتخب ایم پی اے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری آزاد علی تبسم کے صاحبزادوں کی وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز سے ملاقات، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں پی پی98سے نومنتخب ایم پی اے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری آزادعلی تبسم کے بیٹوں عاطف شہزاد تبسم اور دانش شہزاد تبسم نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے ملاقات کی اور ضمنی الیکشن میں اپنے والد آزاد علی تبسم کو ٹکٹ دینے پر شکریہ اداکیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عاطف شہزاد تبسم اور دانش شہزاد تبسم کو ضمنی الیکشن میں ان کے والد کی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ جس طرح آپ نے اورآپ کے والد نے الیکشن لڑا وہ ایک مثال ہے۔ آپ کے والد کی محنت اور لگن سے ان کو کامیابی ملی۔




