آزاد کشمیر الیکشن’فیصل آباد میں 7پولنگ سٹیشن قائم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آزاد جموں کشمیرجنرل الیکشن 2026کے حوالے سے فیصل آباد میں سیکیورٹی ڈیوٹی کے انتظامات مکمل۔ سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر فیصل آباد میں پولنگ سٹیشنزکی سیکیورٹی کیلئے پلان جاری کر دیا گیا۔ فیصل آباد میں الیکشن کے حوالے سے 7پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن میں امن و عامہ قائم رکھنے کیلئے 219پولیس اہلکار متعین کیے گئے ہیں۔جن میں 10جی اوز ،18انسپکٹر و سب انسپکٹر، 21اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 19ہیڈ کانسٹیبلان، 137کانسٹیبلان اور 14لیڈی کانسٹیبلان اور 7ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔سی پی او تنویر حسین نے کہا کہ پولنگ ڈیوٹی پر تعینات اہلکار سیکیورٹی اور منظم پولنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے الرٹ ہو کر اپنے فرائض کو انجام دیں گے۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پولنگ کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے گا، الیکشن ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں