فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں جاری بحران کا فوری حل نکالنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ قومی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کشمیر کے مسائل کا حل ناگز یر ہو چکا ہے ۔ فر یقین کو اس بات کو مدنظر رکھناہوگا کیونکہ ضد اور ہٹ دھرمی سے سوائے تباہی وبربادی کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا ۔آزاد کشمیر پچھلے ایک ماہ سے لیکر اس وقت میدان جنگ بنا ہوا ہے اور وہاں ابھی تک جانی ومالی بہت نقصان ہوچکا ہے۔ خدارا ابھی بھی سنبھل جائیں مذاکرات کا راستہ اختیار کریں ۔ عوام اور ریاست کی جنگ میں جِیت کسی کی نہیں ہوتی ۔ تشدد بغاوت پہ اکساتا ہے اور اس تشدد کا سرٹیفکیٹ بھی آزاد کشمیر کے نااہل حکمرانوں نے دیا ہے اپنی کرسی اور مراعات بچانے کے لئیے جِن کی بدولت آج ہر طرف تباہی ہورہی ہے۔ ہر خِطے کے معروضی حالات مختلف ہوتے ہیں اور ہر جگہ پہ ایک ہی پالیسی کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتی ۔ اِن حالات کو سمجھیں ۔ دیر بہت ہو چکی لیکن ابھی بھی کوئی راستہ نکالا جاسکتا ہے تاکہ اور نقصان سے بچا جاسکے ۔ چھوڑیں اپنی انا اور زد کو ورنہ بعد میں بہت پچھتاوہ ہوگا ۔




