آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کیلئے نامزدگی آخری لمحات میں تبدیل

اسلام آباد (عظیم صدیقی) آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کیلئے نامزدگی آخری لمحات میں تبدیل’ ٹیکنوکریٹ بیرسٹر افتخار گیلانی نامزد’ شاہ غلام قادر کو ڈراپ کر دیا گیا، شاہ غلام قادر نے ”ووٹ کو عزت دو” کا نعرہ لگا دیا۔ شاہ غلام قادر کو میاں نواز شریف نے نامزد کیا تھا، رات گئے وزیراعظم ہائوس میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے تفصیلی گفگو کے بعد کہا کہ نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہیے اور بیرسٹر افتخار کو نامزد کر دیا۔ اجلاس رات ایک بجے تک جاری رہا۔ اجلاس میں تلخی بھی دیکھی گئی، شاہ غلام قادر نے کہا کہ مجھے صدر (ن) لیگ نے نامزد کیا ہے جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ وہ فیصلہ تبدیل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں