آزاد کشمیر میں کامیابی نواز شریف کی جدو جہد ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمااوراین اے101 سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ آزادکشمیر کے دوسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن کی واضح اکثریت سے کامیا بی میا ں نواز شر یف کی قیادت میں پوری ٹیم کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔فیصل آبادمیں مسلم لیگ ن کے 2نامزد امیدواروں ایل اے 42 سے شوکت شاہ اورایل اے 34سے ناصر حسین ڈارکے مقابلے میں پیپلزپا ر ٹی کے2امیدواروں نے3ووٹ بھی حاصل نہیں کئے-اب بلاول بھٹو زرداری کو اپنی پارٹی کی سیاسی حیثیت کاعلم ہوچکاہے-انہوں نے میاںنواز شریف اوران کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور پیپلزپارٹی کومشورہ دیاکہ وہ کشمیر میں اپنی حکومت ہونے کے باوجود دھاندلی کا الزام عائد کرنے کی بجائے شکست تسلیم اورکامیاب امیدواروں کومبارکبادپیش کرے-جی بی کے الیکشن میں معمولی کامیابی پرمسلم لیگ ن کی قیادت نے پیپلز پارٹی کو مبارکباد پیش کی اور دھاندلی کا الزام عائد نہیں کیا-جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ دھاندلی کا رونا رونے والے چیختے چلاتے رہیں گے10اگست کے تیسرے مرحلے میں بھی عوام مسلم لیگ ن کو کامیاب کروائیں گے۔عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کارکرردگی پراعتمادکرکے مسلم کیے انتخابی نشان شیرپرمہریں لگائی ہیں-انہوں نے کہاکہ اچھی سڑکیں، الیکٹرک بسیں اور اپنی چھت اپنا گھر جیسے منصوبے بھی کشمیریوں کا حق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں