فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ آج آ زا د کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیاب ہو گی مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف،وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں جس پر عوام مطمئن ہیں۔ جار ی بیا ن میں ان کاکہناتھاکہ آزاد کشمیر کے عوام مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ عوام نے جوش و جذبے سے واضح کر دیا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن مضبوط پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام ترقی اور خدمت کی سیاست کو ترجیح دیں گے۔نہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی جانب سے آزاد کشمیر کے لیے بھی صاف ستھرا آزاد کشمیر منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عوام کو صرف دعوئوں کے بجائے عملی کارکردگی پر فیصلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس بھی عوامی خدمت کے موثر منصوبے ہیں تو وہ انہیں عوام کے سامنے پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور حکومت کی قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری ہیں۔




