آسٹریلوی وفد کا دورہ زرعی یونیورسٹی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آسٹریلوی مرکز برائے بین الاقوامی زرعی تحقیق کے تعاون سے جاری منصوبہ ”پاکستان میں موسمیاتی لحاظ سے مستحکم آبی تقسیم” کے تحت آسٹریلوی وفد نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی سے ملاقات کی۔ اس دورے کا مقصد منصوبے کے تحت جاری تحقیقی سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور پاکستان میں پائیدار آبی انتظام کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید فروغ دینا تھا۔ وفد میں ریسرچ پروگرام مینیجر برائے پانی ڈاکٹر نیل لیزرو ، آسٹریلیا مرکز کے کنٹری مینیجر ڈاکٹر منور رضا کاظمی، پرنسپل ریسرچ سائنس دان ڈاکٹر مبین الدین احمد ، سینئر ایکسپیریمینٹل سائنس دان سوسان اور ڈاکٹر عارف وٹو شامل تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے پاکستان کی زراعت میں آسٹریلوی مرکز برائے بین الاقوامی زرعی تحقیق کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی بہتر انداز میں پہنچانے کے لیے فارم سطح پر پانی ذخیرہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں