کنبیرا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے مشرقی علاقے میں شدید برف باری نے دو دہائیوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، متعدد حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیںآسٹریلوی میڈیا کے مطابق بارشوں کے بعد سڑکیں، گاڑیاں اور گھر برف سے ڈھک گئے، سیکڑوں گاڑیاں سیلاب میں پھنس گئیں۔ ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کے کہنا ہے کہ یہ شمال مغربی خطے کے کچھ حصوں میں 20 سالوں میں سب سے زیادہ برف باری ہوئی ہے۔ ریاست کوئنز لینڈ کے ایک علاقے میں 10برسوں بعد پہلی بار برف پڑی ہے۔آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ نیو ساتھ ویلز کے متعدد علاقوں میں ہفتے کو 16انچ برف پڑی ہے، جو 1980کے وسط کے بعد سب سے زیادہ برف باری ہے۔ریاست نیوساتھ ویلز کی ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ کئی علاقوں میں تیز بارش ہوئی ہے اور اب تک ایک ہزار 445 سے زائد حادثات رپورٹ ہوئے ہیں، برف میں 100سے زائد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، آندھی سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔




