آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس فرقہ واریت سے پاک ہو گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ حرمین شریفین ، ملکی بقا وسلامتی اور استحکام کے لیے ، پاکستان میں نفاذ اسلام کی راہ کو ہموار کرنے ، فحاشی و عریانی، لبرل و سیکولر ازم ، اور مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے کیلیے آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس اہم سنگِ میل ثابت ہو گی ۔ 15نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس میں لاکھوں نوجوان شریک ہو اپنی سیاسی و مذہبی قوت کا اظہار کرے گے ۔ گزشتہ روز امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع فیصل آباد قاری محمد ارشد ، ناظم قاری بشیر احمد عزیزی اور خالد محمود اعظم آبادی ، چوہدری حبیب اللہ عطار ، مولانا عبد الشکور کاظم ، مولانا اسماعیل سلفی آف چاہڑ کے اور حبیب الرحمن بٹ سے گفتگو کے دوران کیا۔ کہا کہ آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس ہر طرح کی فرقہ واریت اور انتہا پسندی سے پاک ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں