لاہور(بیوروچیف)پنجاب حکومت نے تین محکموں میں 149سے زائد نئی آسامیوں کی منظوری دیتے ہوئے بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئی بھرتیاں یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس، پراونشل انٹیلی جنس فیوژن سینٹر اور سپیشل برانچ میں کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس کے پی ایم یو پراجیکٹ کے لیے 70 نئی آسامیاں پیدا کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ پراونشل انٹیلی جنس فیوژن سینٹر میں 79آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ سپیشل برانچ کے انٹیلی جنس کیڈر میں بھی نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔نئی بھرتیوں سے انٹیلی جنس نظام اور سکیورٹی صلاحیتوں کو مزید مثر بنانے میں مدد ملے گی۔ اضافی افرادی قوت کے ذریعے معلومات کے تبادلے، سکیورٹی خطرات کی بروقت نشاندہی اور ان کے تجزیے کی صلاحیت بہتر بنائی جا سکے گی۔اسی طرح سپیشل برانچ میں نئی بھرتیوں سے فیلڈ مانیٹرنگ کے نظام کو تقویت ملے گی، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام میں بھی معاونت حاصل ہوگی۔دوسری جانب یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس میں اضافی آسامیوں سے کھیلوں کے منصوبوں کی نگرانی اور انتظامی امور میں بہتری لائی جا سکے گی۔




