بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے سوئی گیس بجلی اور ایل پی جی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریبوں کی مشکلات میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ۔روزمرہ استعمال کی اشیا خصوصا سبزیاں، دالوں، آٹے ، چینی بھی اور دودھ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عام آدمی کا جینا دو بھر کر دیا ہے غریب عوام بے لگام مہنگائی اور ایل پی جی گیس کی قیمتوں سے پریشان ہے۔ حکمران عوامی مسائل سے غافل اور اپنی سیاسی لڑائیوں میں مصروف ہیں جبکہ بجلی ، گیس اور پٹرول کے بڑھتے ہوئے نرخ عوام پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے شیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں لانے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور صوبوں میں قیمتوں کا توازن برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تا کہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں لانے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور صوبوں میں قیمتوں کا توازن برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تا کہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔ کر پشن ، منافع خور مافیا کی پشت پناہی اور ناقص حکمت عملی نے معیشت کو مفلوج کر دیا ہے۔ عوام اب زبانی دعووں کے بجائے عملی ریلیف چاہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں