دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی پولیس نے رہائشیوں کو آن لائن بھیک مانگنے سے متعلق دھوکہ دہی میں اضافے پر خبردار کیا ہے۔دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ شہری رمضان میں پیشہ وار گداگر اور فراڈیوں سے خبردار رہیں اور عطیات اور زکوة سرکاری طور پر مجاز فلاحی اداروں کے ذریعے دیں اورکسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔دبئی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ آن لائن بھیک مانگنے والوں کو 3ماہ قید ہوگی اور آن لائن بھکاریوں پر 10ہزار درہم جرمانہ بھی ہوگا۔حکام کے مطابق نوسرباز اکثر رمضان المبارک کے دوران لوگوں کے جذبہ سخاوت کا فائدہ اٹھاتے ہیں، عوام ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی مشتبہ عطیات کی اپیلوں پر ہرگز توجہ نہ دیں۔




