آوارہ کتوں کی تلفی پر مشتعل افراد کا سیکرٹری یونین کونسل پر تشدد

ماموں کانجن(نامہ نگار) ماموں کانجن کے علاقہ556گ میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے پر مشتعل ملزمان نے سیکرٹری یونین کونسل اور اس کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے بھاگ گئے، پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ملزمان امتیاز بلوچ، رمضان اور دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی،تفصیل کے مطابق سیکرٹری یونین کونسل99عابد حسین نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ وہ ورک چارج ملازمین سیف الرحمن و دیگر کے ہمراہ آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے556گ ب پہنچے جہاں گائوں میں آوارہ کتے گھوم رہے تھے ان کو دوائی ڈالی تو مذکورہ ملزمان نے مزاحمت شروع کر دی، اور ڈنڈوں کے وار کر کے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا ملازم سیف الرحمن کا سر پھٹ گیا ، سینٹری ورکر اللہ رکھا کی وردی پھاڑ دی، موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچاتے ہوئے قبضہ میں لے لیا، محلہ داروں نے ان کی جان بخشی کروائی جس پر ماموں کانجن پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے زیر دفعہ506,186,353ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں