آوارہ کتوں کے کاٹنے سے3سالہ بچی جاں بحق

لودھراں (نامہ نگار) لودھراں میں کتوں کے کاٹنے سے کمسن بچی دم توڑ گئی۔لودھراں کے علاقے دنیاپور میں کتوں نے مدر سے سے واپس آتے ہوئے ایک بچی پر حملہ کر دیا۔کتوں کے کاٹنے سے 3 سال کی بچی کی موت کا واقعہ ہوگئی جبکہ سینیٹری سپروائزراورحلقہ پٹواری کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق واقعے کے ذمہ داران کا تعین کرنے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ وہ علم ہوتے ہی موقع پر پہنچے تو 3سالہ بچی آوارہ کتوں کے کاٹنے سے شدید زخمی حالت میں پڑی تھی اور طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گئی’ لوگوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے کئی بار ”دہائی” دی مگر کچھ نہ ہو سکا اور 3سالہ معصوم بچی کی المناک موت کا واقعہ پیش آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں