آڑھتیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاںاور صدر حاجی سردار محمد کی قیادت میں انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے وفد نے سیکر ٹری مارکیٹ کمیٹی میاں بلال اکرم سے ملاقات کی اور انصاف گروپ کی کاوش سے شروع ہونے والے حاجی منظور قادر روڈ کی تعمیر شروع کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ، سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید، سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ ،رانا حفیظ اللہ، رانا بگو،رانا شاہد اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔سیکر ٹری مارکیٹ کمیٹی نے وفد کا پر تپاک استقبال کیا اور کہا کہ انجمن آڑھتیاں سے مثالی تعلقات ہیں ان کی رائے اور مشورے کا حترام کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ آڑھتیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے میرے دروازے24گھنٹے کھلے ہیں ۔رانا طیب خاں اور ان کی پوری ٹیم منڈی کے مسائل حل کرنے کے لئے جس قدر محنت کر رہے ہیںوہ قابل ستائش ہے۔ پنجاب حکومت اور مارکیٹ کمیٹی بھی ان کے مسائل حل کرنے کے لئے مخلص ہے۔صدر حاجی سردار محمد اور چیئر مین رانا طیب خاں نے کہا کہ منڈی کی تمام سڑکیں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں آخری روڈ رہتا تھا جس کی تعمیر بھی شروع کروا دی گئی ہے۔انہوں نے سیکر ٹری مارکیٹ کمیٹی میاں بلال اکرم قبل ازیں بھی مارکیٹ کمیٹی میں رہ کر گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں