لاہور (شوبز نیوز) معروف ڈائریکٹر ابوعلیحہ کی فلم میرالیاری کا لاہور میں رنگارنگ پریمیئر ہوا۔لاہور کے مقامی سینمامیں ہونیوالے اس پریمیئرمیں فلم کی کاسٹ میں شامل عائشہ عمر، دنانیرمبین، نیئراعجازاورسمعیہ ممتازکے علاوہ شوبزستاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن شہزادرفیق،فلم پروڈیوسر صفدرملک،معروف اداکاروکامیڈین قیصرپیا،گلوکارولی حامدعلی خان،گلوکار نعمان جاوید ،شیخ عابدرشیداوردیگر شامل تھے۔میرالیاری کے نمایاں فنکاروں میں عائشہ عمر، دنانیر مبین، نیئراعجاز،سمعیہ ممتاز،عدنان شاہ ٹیپواوردیگر شامل ہیں۔ابوعلیحہ نے فلم کا سکرپٹ لکھنے کے ساتھ ساتھ ہدایات بھی دی ہیں،عائشہ عمرفلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔




