فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کا اختیارات سے تجاوز کرنے والے ملازمین کے خلاف خود احتسابی کا عمل جاری۔ سی پی او فیصل آباد نے تھانہ جھنگ بازار میں تعینات اے ایس آئی منور حسین کے اختیارات سے تجاوز کرنے کے معاملہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی لائل پور ڈویژن عابد ظفرکو انکوائری کا حکم دیا۔ ایس پی لائل پور ڈویژن نے انکوائری میں قصور وار ہونے پر اے ایس آئی منور حسین کو فوری معطل کرکے چارچ شیٹ کر دیا، معاملہ کی مزید تحقیقاتی انکوائری اے ایس پی گلبرگ آغا فصیح رحمن کو مارک کر دی گئی ہے۔ مزید تحقیقاتی رپورٹ پر آئندہ مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اختیارات سے تجاوز کرنے والے ملازمین کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔




