اخوت کے زیر اہتمام مستحق 50خاندانوں میں رقم کی تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اخوت فائونڈیشن نے ضرورت مندوں’ مجبور’ بے کس اور مستحق افراد ریلیف پہنچانے کیلئے قرض حسنہ سکیم شروع کی ہوئی ہے ‘ مجھے اللہ تعالیٰ سے قوی امید ہے کہ ان کا یہ عظیم فعل ان کی بخشش اور مغفرت کا باعث بنیگا’ میرا ہرممکن تعاون آپ کے ساتھ ہے’ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی حاجی شہزاد عالم نے ماڈل بازار جھنگ روڈ کی مسجد میں اخوت کے زیر اہتمام 50 خاندانوں میں ایک کروڑ روپے کی رقم کی تقسیم کے موقع پر تقریب کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر اخوت کے چیف کوارڈی نیٹر حاجی محمد عابد’ چوہدری محمد اسلم’ ڈاکٹر خالد شوق’ ڈویژنل انچارج چوہدری خالد محمود’ ممبران سٹیئرنگ کمیٹی ڈاکٹر یٰسین رندھاوا اور ماڈل بازار کی منتظمین طیبہ یاسمین بھی موجود تھے’ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرامجد ثاقب نے اخوت کے نام سے جو شمع روشن کی تھی وہ پوری آب و تاب سے پورے پاکستان میں روشنی پھیلا رہی ہے’ جو پودا انہوں نے لگایا تھا وہ تناآور درخت بن کر اللہ کے بندوں کیلئے چھائوں دے رہا ہے’ اخوت قرض حسنہ کا سب سے بڑا ادارہ بن گیا ہے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اخوت کے چیف کوارڈی نیٹر حاجی محمد عابد نے کہا کہ اخوت فائونڈیشن کی قرض کی سکیم بنیادی طور پر غریبوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے پر مرکوز ہے’ جس کا مقصد کاروباری اور مالی آزادی کو فروغ دینا ہے’ اس اقدام نے ہزاروں خاندانوں اور افراد کو بلند شرح سود کا بوجھ ڈالے بغیر مالی امداد فراہم کر کے ان کی مدد کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں