کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ خدیجہ سلیم اور اداکار ملک عقیل کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ماہ نور میں خدیجہ سلیم مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ملک عقیل دانش کے منفی کردار میں موجود ہیں جبکہ ہمایوں اشرف نے ہیرو کا کردار ادا کیا ہے۔خدیجہ سلیم نے ساتھی اداکار ملک عقیل کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہم بالکل دشمن نہیں ہیں۔انہوں نے ویڈیو کے اوپر لکھا کہ زندگی کیسی لگتی ہے جب آپ غیر شائستہ و انابیس کے بجائے اپنے چھپے دوست کے ساتھ ہوتے ہیں۔مداحوں کی جانب سے ان کی ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے اور مداح یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ آپ ہمایوں اشرف کے ساتھ بھی ریلز شیئر کریں۔ایک مداح نے لکھا کہ آپ دونوں انجوائے کررہے ہیں اور ٹینشن مجھے ہورہی ہے۔




