اداکارہ سنچیتا اوگلے نے خودکشی کر لی، مقدمہ درج

ممبئی (شوبز نیوز) سالہ بھارتی اداکارہ سنچیتا اوگلے نے خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ شام اداکارہ کے گائوں میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پیش آیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سنچیتا اوگلے نے اپنے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کر کے مبینہ طور پر ساڑھی کی مدد سے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لی، اہل خانہ اور مقامی افراد انہیں فوری ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔اداکارہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے پراسرار موت کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں