فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر ایڈوو کیٹ ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رانا محسن خان نے کہا کہ انسانی جانیں بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ شرم ناک فعل ہے غریب آدمی جائے توجائے کہاں کس سے داد فریاد کرے وفاقی و صوبا ئی حکومت غریب عوام پر رحم کرے سیلز ٹیکس کے نفاذ سے قبل فارما کمپنیوں نے جاں بچانے والی ادویات کی قیمتیں بڑھادیں ، اہم ادویات ما ر کیٹ سے غائب لیبارٹری ٹیسٹوں کی قیمت میں ناقابل برداشت اضافہ، انجیو گرافی ، انجیو پلاسٹی سمیت مختلف امراض کی تشخیص میں استعمال ہونیوالی کٹس سمیت200 سے زائدادویات اور طبی آلات پرسیلز ٹیکس عائد کرکے حکومت نے علاج مہنگا کردیا۔




