اراضی ریکارڈ سنٹر کا کرپٹ انچارج نوکری سے فارغ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے رشوت خور’ کرپٹ انچارج محمود احمد کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ تفصیل کے مطابق شہری نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست گزاری تھی کہ وہ ریکارڈ اراضی سنٹر فرد وانتقال اور دیگر معاملات نمٹانے کیلئے ریکارڈ اراضی سنٹر گیا جہاں پر اراضی سنٹر اے ڈی ایل آر محمود احمد نے کام کرنے کے عوض 5لاکھ رشوت کا مطالبہ کیا تو اس نے دو لاکھ ادا کر دیئے اور ایک لاکھ مزید مانگ رہا ہے۔ جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرفراز وڑائچ نے سینئر سول جج مجسٹریٹ آصف پاشا کے ہمراہ اراضی سنٹر میں کامیاب چھاپہ مار کر اراضی سنٹر کے انچارج محمود احمد کو رنگے ہاتھوں رشوت وصول کرتے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تاہم ڈی جی اراضی ریکارڈ سنٹر نے رشوت وصول کرتے محکمہ اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار ہونیوالے محمود احمد کو نوکری سے برخاست کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں