ارباز خان اور خوشبو نے اپنی راہیں الگ کر لیں

کراچی(شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ارباز خان نے اداکارہ خوشبو خان سے طلاق کی تصدیق کردی۔اداکار ارباز خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ذاتی زندگی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ سنگل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گھر والے مجھ سے کہتے ہیں کہ شادی کرلو شادی کرلو، میں نے ان سے کہا کہ آپ کے نزدیک شادی کا مقصد کیا ہے؟ وہ کہتے ہیں کہ شادی کے بعد بیوی تمہارا خیال رکھے گی، کپڑے استری کرے گی، ارباز نے کہا کہ یہ چیزیں میرے لیے معانی نہیں کرتیں۔معروف فلمی اداکار کا کہنا تھا شادی ایک بار ضرور کرنی چاہیے تاکہ پتہ چلے کہ یہ کیوں نہیں کرنی چاہیے، میں 40 سے اوپر کا ہو چکا ہوں، فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے’ اداکارہ خوشبو خان نے 2000 میں ارباز خان سے شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں، کئی سالوں سے دونوں طلاق کی افواہوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں