ارجنٹینا کے فٹبالر لوکاس تریخو کی بیوی اور بچے زلزلہ میں ہلاک

وینزویلا (سپورٹس نیوز) حال ہی میں وینزویلا میں آنے والے تباہ کن متعدد زلزلوں کے نتیجے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس تریخو کی اہلیہ اور ان کے 2 بچے ہلاک ہو گئے۔کلب کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں اس افسوس ناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لوکاس تریخو اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے وقت لوکاس تریخو کی اہلیہ یانینا مارانیلا اور2بچے آرون تریخو اور آئینہوا تریخو ساحلی علاقے پلایا گراندے میں موجود تھے جہاں ان کی رہائشی عمارت منہدم ہو گئی بیوی بچے لاپتہ ہو گئے تھے تاہم امدادی ٹیموں نے بعد میں ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔زلزلے کے وقت لوکاس تریخو اپنی ٹیم کے ساتھ دارالحکومت کراکاس میں آئندہ میچ کی تیاری میں مصروف تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں