لاہور (سپورٹس نیوز) اتھلیٹس کے رینکنگ ٹورنامنٹ میں عدم شرکت کے باعث پاکستان کے جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم کی عالمی درجہ بندی متاثر ہوئی , نئی عالمی رینکنگ میں بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا 1445 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹر 1431 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپرآگئے،جرمنی کے جولین ویبر 1407 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے،پاکستانی جیولن تھرور ارشد ندیم 1370 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئے۔ کوچ سلمان اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ عالمی رینکنگ ایونٹس میں شرکت اور پوائنٹس کی بنیادپر بنائی جاتی ہے، رینکنگ ایونٹس میں عدم شرکت کی وجہ سے ان کے پوائنٹس کم ہوئے، تاہم رواں سال کے اختتام تک ان کی پوزیشن بہتر ہونے کا امکان ہے۔




