لاہور (بیوروچیف) 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم 12ہزار ایس ٹی آئی کی بالآخرسنی گئی،سکول ٹیچرز انٹرنز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فنڈز جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے 1ارب 10کروڑ 30لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے۔مذکورہ فنڈز سے ایس ٹی آئیز کو اپریل اور مئی کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ایس ٹی آئیز کو2 ماہ کیلئے پنجاب کے مختلف سکولوں کیلئے کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا۔ایس ٹی آئی کے کنٹرکٹ میں توسیع کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔کنٹریکٹ میں توسیع گرمی کی چھٹیوں کے بعد اگست میں کی جائے گی۔




