صفدرآباد(نامہ نگار)مستری محمد عباس مغل آف چراغیہ کالونی کے بیٹے،محمد اسحاق مغل کے بھائی محمد اشفاق سعودیہ والے رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔وہ میو ہسپتال لاہورمیں زیر علاج تھے اور انہیں واپس سعودی عرب جانا تھامگر تقدیر آڑے آگئی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ان کی نماز جنازہ مرکزی قبرستان صفدرآباد میںادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ احسان الحق بابر،خالد محمود بھٹی سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدرآباد،حاجی شیخ محمد امین کریانہ والے،علامہ عبد الجبار کریمی خطیب جامع مسجد توکلی،علامہ نجیب الرحمٰن کریمی خطیب جامع مسجد قیوم،پروفیسر محمد ادریس بھٹی،ملک بشیر احمد شاہد چیئرمین انجمن تاجراں انارکلی بازار اور حاجی محمد سفیان بھٹی (سفیان بک ڈپو) نے اظہار تعزیت کیا ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں مقام اعلیٰ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔




