اسرائیلی آرمی چیف کا گھناؤنا اقدام،غزہ پر قبضہ کے منصوبے کی منظوری

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضامر نے غزہ جنگ کے اگلے مرحلے کی منظوری دی۔ اس حوالے سے ان کے فیلڈ ٹور کے موقع موقع پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر حملوں کی شدت میں اضافہ کیا جائے گا اور علاقے پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے دبا ڈالا جائے گا۔ اسرائیلی آرمی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے آپریشن گڈیون چاریوٹس کے مقاصد حاصل کر لیے ہیں، جو مئی میں ایک زمینی حملہ تھا جس کا مقصد غزہ کی پٹی کے مقبوضہ علاقوں کو مزید بڑھانا اور شمالی غزہ سے فلسطینیوں کو مکمل طور پر نکالنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں