فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب نے اپنے قائدین کے حکم پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی سفا کیت وظلم بربریت کے خلاف یوم دعا منایا ۔ پنجاب بھر ریلیوں کا اہتمام کیاگیا ۔ قبلہ اول کی آزادی کے لئے نمازِ جمعہ میں قنوت نازلہ اور خصوصی دعاں کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی اور شیخ محمد اسحاق نے مسجد اقصی بٹالہ کالونی سے اسرائیل مردہ باد کے شرکا اسطرح خالد محمود اعظم آبادی و اسامہ اصغر چیمہ نے ضلع کونسل چوک میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی غنڈہ گردی اور سفاکیت سے انسانیت بھی شرما گئی ہے ۔ معصوم بچوں ، عورتوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک پر عالمی استعماری قوتوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہیں ۔ انسانی حقوق کے چیمپئن ، اقوام متحدہ ، او آئی سی اور دیگر تنظیموں کی اسرائیلی سفاکیت پر پرسرار خاموشی انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ اسرائیل نے سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور جنگ بندی کے باوجود فلسطینی عوام پر مسلسل بم برسائے جا رہے ہیں ۔ انسانی حقوق کے دعوے داروں کو غزہ میں معصوم بچوں کی ٹرپٹی لاشے کیوں نظر نہیں آ رہی ۔ ان کے دوہرے معیار انصاف نے دنیا کے امن کو دا پر لگا رکھا ہے ۔ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک کے حکمرانوں کو اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرنا چاہیے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے لاکھوں افراد جانے کو تیار ہے ۔ ریلیوں کے اختتام پر قبلہ اول و فلسطین کی آزادی ، شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔




