اسرائیلی پاور پلانٹ سے زہریلی گیس کا اخراج، شہری گھروں میں محصور

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے اشالیم پاور پلانٹ میں ایک بڑے تکنیکی نقص کے باعث زہریلی گیس کے اخراج نے رامات نیگیو کے شہریوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں عوام میں شدید غصہ اور اسرائیلی حکام کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق اشالیم تھرمل-سولر پاور اسٹیشن میں ایندھن کے نظام اور قریبی صنعتی تنصیبات میں اچانک خرابی کے باعث مہلک گیسیں خارج ہوئیں جو رامات نیگیو کے اردگرد پھیل گئیں۔واقعے کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود، مقامی اور سوشل میڈیا پر شہریوں نے شکایت کی ہے کہ اسرائیلی وزارت توانائی ابھی تک خرابی کے اصل منبع کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔اسرائیلی حکام نے مسلسل شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری رکھی ہے۔اشالیم پاور پلانٹ، جو شمسی اور تھرمل ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے، میں تیل پر مبنی ایندھن کے نظام میں سنگین تکنیکی رکاوٹ پیش آئی۔واقعے کے تقریباً 36گھنٹے بعد وزارت توانائی نے تاخیر سے ایک عوامی معذرت جاری کی اور شہریوں کو اب بھی گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی تاکہ وہ ممکنہ طور پر نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں