فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کو مکمل دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا مسلم لیگ (ن) کے راہنما حاجی ہدایت علی انصاری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف اسرائیل کے ایران پر حملہ کی مذمت پوری قوم کی امنگوں کی ترجمانی ہے اسرائیل کا حملہ، عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے جس کی پاکستانی قوم مذمت کر تی ہے یہ حملہ عالمی قوانین کی بھی کھلے عام خلاف ورزی ہے جسکا اقوام متحدہ ،او آئی سی اور انسانی حقوق کی علمبرد ار تنظیموں کو نوٹس لینا چاہئے۔ غزہ میں ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے بعد اسرائیل کا ایران حملہ اس کی شیطانیت اور غنڈہ گردی کی واضح دلیل ہے۔




