اسرائیل کا بزدلانہ حملہ۔ شہباز شریف اظہار یکجہتی کیلئے قطر پہنچ گئے

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر میں رہائشی علاقوں پر اسرائیل کے بزدلانہ فضائی حملے کے تناظر میں وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ دوحہ پہنچ گئے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وفد میں شامل ہیں۔ وزیراعظم امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم قطری قیادت اور عوام سے پاکستان کی حمایت کا اظہار کریں گے۔دورہ قطر کی سلامتی،خودمختاری کے لئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا عکاس ہے، دورہ مشرق وسطی میں امن کے لیے پاکستان کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔قبل ازیں سی این این کو انٹرویو میں قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نیاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا آج پورا خلیجی خطہ خطرے میں ہے،نیتن یاہو مشرقِ وسطی کو انتشار کی طرف دھکیل رہا ہے،اسرائیل کا قطر پر حملہ امن کی ہر امید ختم کررہا ہے ۔ ثالثی کے کردار کو دہشت گردی قراردینا ناانصافی ہے،اسرائیل ثالثی میں شامل ہوکر قطر کا وقت ضائع کررہا ہے۔ دوحا پر اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں