اسرائیل کی جانب سے 37 فلسطینی قیدی رہا

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے 37 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی طرف سے رہا کیے گئے 37 فلسطینی قیدیوں کو جنوبی غزہ کے خان یونس میں واقع ناصر ہسپتال میں طبی معائنے کے لیے لایا گیا۔بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی ٹیموں کی حفاظت میں قیدی کریم شالوم / کریم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے ہسپتال پہنچے۔ہسپتال کے باہر منتظر اہل خانہ نے جذباتی مناظر میں اپنے رہائی پانے والے رشتہ داروں کو گلے لگایا۔فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ رہا کیے گئے قیدیوں کے ضروری طبی معائنے اور جانچ پڑتال کی جائے گی۔وزارت نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں ان کی حراست کے دوران شدید اور منظم جسمانی استحصال اور اذیتوں کی وجہ سے ان کی صحت کی حالت انتہائی خراب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں