PFAکا چھاپہ،جعلی مصالحہ جات تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا،مالک گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے امین پور بنگلہ کے قریب کامیاب چھاپہ مار کر جعلی مصالحہ جات تیار کرنیوالا یونٹ پکڑ لیا’ 92کلو سے زائد جعلی مصالحہ کے پیکٹ برآمد کر کے مالک کو حوالہ پولیس کر دیا۔ تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر احسن محمود نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر امین پور بنگلہ کے قریب اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا تو وہاں پر جعلی مصالحہ جات تیار کر کے ملٹی نیشنل کمپنی نیشنل مصالحہ کے ریپرز میں پیک کئے جا رہے تھے۔ موقع پر 92کلو سے زائد نیشنل مصالحہ جات کے فش مصالحہ’ قورمہ مصالحہ’ اچار گوشت’ چکن تکہ’ چاٹ مصالحہ’ کڑاہی گوشت’ چٹ پٹا’ حلیم اور بریانی مصالحہ کے پیکٹ برآمد ہوئے اور کمپنی کے نمائندہ زین العابدین کو بلا کر چیک کروایا تو اس نے بھی جعلی مصالحہ کی تصدیق کر دی۔ جس پر فیکٹری مالک مجاہد مجید سکنہ 32 ج ب کو حراست میں لے لیا اور جعلی مصالحہ اور مشینری قبضہ میں لیکر یونٹ کو سیل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں